کنداپور،3؍نومبر (ایس او نیوز) کوٹا تھٹو پاڈوکرے میں ماریکمبا مندر کے پیچھے زیر تعمیر مکان کی کانکریٹ کی چھت گرنے سے منجو ناتھ (36 سال) موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی چیتن (28 سال) شدید زخمی ہوگیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سالیگرام کا رہنے والا منجو ناتھ میستری کے طور پر سائٹ پر کام کررہا تھا ۔ زخمی چیتن کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ سینٹرنگ کا کام کررہا تھا ۔ اسے منی پال کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ یہ دونوں افراد راج شیکھر ہانڈے نامی شخص کا نیا مکان تعمیر کرنے میں مصروف تھے۔
حادثہ کی اطلاع ملنے پر کوٹا پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کسی رجسٹر کر لیا۔